لاہور ہائیکورٹ :وکلا کیلئے گاؤن پہننا لازمی قرار

لاہور (خصوصی رپورٹ)موسم سرما کے آغاز کیساتھ ہی لاہور ہائیکورٹ میں وکلا نے گاؤن پہن کر پیش ہونا شروع کردیا ، ہائیکورٹ کی جانب سے وکلا کیلئے گاؤن پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔عدالتوں کی انتظامیہ نے تمام وکلا کو ہدایت کی ہے کہ وہ سردیوں کے دوران عدالت میں پیشی کے وقت مقررہ ضابطہ لباس پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔