ٹیلی ویژن اور فلم کے سینئر اداکار عاصم بخاری کی طبیعت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں وہ زیر علاج ہیں۔
ڈاکٹرز کے مطابق عاصم بخاری کی دل کی دھڑکن معمول سے بہت کم ہو گئی ہے، جسے مستحکم کرنے کے لیے طبی ٹیم مسلسل کوششیں کر رہی ہے اور انہیں خصوصی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔اہل خانہ نے مداحوں اور چاہنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عاصم بخاری کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔ اداکار کی طبیعت کی خرابی کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز حلقوں اور مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔