سڈنی (آئی این پی ) آسٹریلیا کی معروف لاجسٹکس سافٹ ویئر کمپنی وائز ٹیک گلوبل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے دو سالوں میں اپنے تقریبا 2 ہزار ملازمین کو فارغ کرے گی۔ کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ اس کے سافٹ ویئر اور اندرونی نظام میں مصنوعی ذہانت(اے آئی )کے انضمام کے بعد کیا گیا ہے۔ملازمین کی یہ کمی کمپنی کے مجموعی عملے کا تقریبا 29 فیصد بنتی ہے، جبکہ وائز ٹیک کے دنیا بھر میں 7 ہزار سے زائد ملازمین ہیں۔کمپنی نے کہا کہ یہ تبدیلی بنیادی طور پر پروڈکٹ ڈیولپمنٹ، کسٹمر سروس اور دیگر شعبوں کو متاثر کرے گی۔وائز ٹیک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زوبن اپو نے کہا کہ سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ نے کئی دہائیوں میں سب سے بڑی تبدیلی دیکھی ہے، اب انجینئرنگ کے بنیادی کام کے طور پر روایتی کوڈنگ یا انسان کے خود کوڈ لکھنے کا زمانہ ختم ہو گیا ہے۔یہ آسٹریلیا میں اے آئی سے جڑے سب سے بڑے عملے میں کٹوتی کے واقعات میں سے ایک ہے