لندن(آئی این پی )برطانیہ نے اعلان کیا ہے برطانیہ کا سفر کرنے والے 85 ممالک کے شہریوں کو اپنی آمد سے پہلے الیکٹرانک اجازت نامہ حاصل کرنا لازمی ہوگا، ورنہ انہیں سفر سے روک دیا جائے گا۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق الیکٹرانک اجازت نامہ سکیم کے تحت وہ تمام افراد جو ویزا کے بغیر داخل ہو سکتے ہیں انہیں 16 پانڈ آن لائن ادا کرکے اجازت نامہ حاصل کرنا پڑے گا