پشاور (آئی این پی )دوسری شادی کیلئے مجاز اتھارٹی کا اجازت نامہ لازمی قرار دیدیا گیا۔سابق ایف آر پشاور میں شادی رجسٹریشن سرٹیفکیٹس سے متعلق اہم ہدایات جاری کردی گئی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے تمام سیکرٹریز کو قواعد کی سخت پابندی کا حکم دیدیا گیا۔اس ضمن میں جاری مراسلے کے مطابق کم عمرشادی کی رجسٹریشن سے قبل نادرا رجسٹریشن فارم، اسکول سرٹیفکیٹ یا پیدائشی سرٹیفکیٹ کی تصدیق لازمی ہے۔ کم عمری کی شادی کیلئے عمر کی تصدیق کے بغیر کوئی درخواست منظورنہ کی جائے۔طلاق کی صورت میں طلاق نامہ اور خلع دستاویزات کی لازمی تصدیق لازمی ہے