56 نئے شہروں میں ایمرجنسی سروسز کی توسیع

لاہور (کرائم رپورٹر)سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر رضوان نصیر نے پنجاب موٹرویز ایمبولینس سروس  اور گلگت بلتستان کے 447 ریسکیورز سے حلف لیا اور انہیں بنیادی ریسکیو تربیت کامیابی سے مکمل کرنے اور انہیں زندگیاں  بچانے والی ایمرجنسی سروس کا حصہ بننے پر مبارکباد دی۔تربیت مکمل کرنے کے بعد یہ ریسکیورز پنجاب بھر میں موٹرویز پر ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کے لیے تعینات ہوں گے جبکہ گلگت  بلتستان کے ریسکیورز اپنے صوبے میں ایمرجنسی سروسز فراہم کریں گے۔پنجاب موٹرویز ایمبولینس سروس اور گلگت  بلتستان کے لیے تربیت یافتہ ریسکیورز کی پاسنگ ا?و?ٹ پریڈ گزشتہ روز ایمرجنسی سروسز اکیڈمی، لاہور میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق تھے۔ وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر، پارلیمانی سیکرٹری ضیاء￿  اللہ شاہ، سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر، رجسٹرار ایمرجنسی سروسز اکیڈمی، ایڈمنسٹریٹر ایمرجنسی سروسز، ڈپٹی ڈائریکٹر ا?پریشنز، صوبائی مانیٹرنگ ا?فیسر، ایمرجنسی سروسز ہیڈکوارٹرز اور اکیڈمی کے سینئر افسران سمیت بڑی تعداد میں ریسکیورز اور ریسکیو انٹرنز نے پاسنگ  آوٹ پریڈ دیکھی۔  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت اور ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق نے پاس ا?و?ٹ ہونے والے ریسکیورز، ان کے خاندانوں اور ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے انسٹرکٹرز کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب نے کئی عوامی فلاحی منصوبے شروع کیے ہیں جن میں ایئر ایمبولینس سروس، پاک لائف سیور پروگرام، ریسکیو اسکاو?ٹس کی تربیت، کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز اور 56 نئے شہروں میں ایمرجنسی سروسز کی توسیع شامل ہے۔ ایئر ایمبولینس سروس دور دراز علاقوں کے مریضوں کیلئے امید کی کرن بن چکی ہے،ہمیں اس پاکستان اور اس کی مٹی سے عشق ہے اس ملک کی بنیادوں میں ہمارے بزرگوں کا خون شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایک عظیم منصوبے ایئر ایمبولینس سروس کا ا?غاز کیااور ا?ج بہاولنگر اور بہاولپور سے 71 مریض ایئر ایمبولینس سروس کے ذریعے بڑے ہسپتالوں میں شفٹ کئے جا چکے ہیں ، موٹروے ایمبولینس پنجاب کی 1588 کلومیٹر طویل موٹرویز کے 76 انٹرچینجز پر ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے کے لیے تیار ہے اس ملک کے 25 کروڑ عوام اس ملک کے امانتدار ہیں۔ پاکستان اللہ کے نام پر بنا ہے اور اس نے ہمیشہ قائم و دائم رہنا ہے صوبائی وزیر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے پاس ا?وٹ ہونے والے ریسکیور کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ا?پ نے انسانی خدمت سے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں موجودہ حکومت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن کے مطابق عوام کی خدمت کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ا?ج پنجاب ایمرجنسی سروس جس مقام پر ہے یہ سب سیکرٹری ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر اور انکی ٹیم کی محنت کا نتیجہ  ہے ریسکیورز کو اللہ نے انسانوں کی جان بچانے کے لیے چنا ہے۔ چند دنوں قبل میری والدہ کی طبعیت خراب ہوئی تو انھیں بھی ریسکیو اہلکاروں نے اپنی ایمبولینس سے اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو اہلکاروں میں خوف نہیں دلیری کی چمک دیکھی ہے۔ جب بائیک ریسکیورز کا پروپوزل دیا گیا تو بہت لوگوں نے اس سے انکار کیا تھا۔ ا?ج بائیک ریسکیورز نے ثابت کیا کہ وہ لاکھوں جانیں بچانے والا پراجیکٹ بن چکا ہے۔ ا?ج ریسکیورز زمین سے ہوتے ہوئے ہواو?ں میں پہنچ چکے ہیں۔ پارا چنار میں ریسکیورز نے ائیر ایمبولینس کے ذریعے وہاں کے لوگوں کے لیے ادویات پہنچائیں جو ہم سب کیلئے سکون کا باعث ہیپارلیمانی سیکرٹری ضیاء￿  اللہ شاہ نے نئے پاس ا?و?ٹ ہونے والے ریسکیورز کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے زور دیا کہ وہ اپنی کمیونٹیز کی خدمت لگن کے ساتھ کریں اور اعلیٰ معیار کو برقرار رکھیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں ایمرجنسی سروسزکی استعداد کار کو مزید بہتر کیا  جا رہا ہے تاکہ شہریوں کے حقِ زندگی کو یقینی بنایا جا سکے۔ پنجاب گورنمنٹ کے فلاحی منصوبے جن میں ایئر ایمبولینس، موٹروے ایمبولینس سروس، ٹاو?ن لیول پر ایمرجنسی سروس کی توسیع اور کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کا قیام شامل ہے پنجاب حکومت کی عوامی فلاح کے لیے وابستگی کو ظاہر کرتے ہیں۔سیکرٹری ایمرجنسی سروسز، ڈاکٹر رضوان نصیر نے ایمرجنسی سروسز کے قیام سے لے کر اقوام متحدہ سے انسراگ  سرٹیفیکیشن حاصل کرنے اور ترکیہ زلزلے میں ریسپانس تک کے  سفر پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے لاہور، پاکستان میں بین الاقوامی ریسکیو چیلنج اور اقوام متحدہ انسراگ مشق کے انعقاد کا ذکر کیا، جس میں 23 ممالک اور 30 ہیومین ٹیرین  ارگنازیشن سے 276 مندوبین نے شرکت کی۔ پاکستان میں ریسکیو چیلنج اور اقوام متحدہ انسراگ مشق کے انعقاد اس لیے ہوا کیونکہ پاکستان 2024 کے لیے اقوام متحدہ انسراگ ایشیا پیسیفک کا چیئر ہولڈر ہے۔