نجی سکول کی تقریب کے دوران آٹھویں کلاس کے طالب علموں نے فائرنگ کی ، راجہ عون فرار ، دائود پکڑا گیا
پینسرہ ، ٹھیکریوالہ ( )تھانہ ساندل بار کے علاقہ امین پور میں نجی سکول کی تقریب کے دوران کمسن طالب علموں نے فائرنگ کر کے اپنی ٹیچر کو زخمی کر دیا جس کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔حفظہ دختر محمد بخش پرائیویٹ سکول امین پور بنگلہ میں پڑھاتی ہیں کو نامعلوم وجو ہات پر ملزم راجہ عون سعیدولد راجہ عابد اور داو د مرزا ولد مرزا مقصود جو آٹھویں کلاس کیطالب علم ہیں نے گو لی مار ی۔واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے ملز موں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایات جاری کیں ،پو لیس نے ملزم دائود مرزا کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے ساتھی کی تلاش جاری ہے ۔