لاہور(کرائم رپورٹر)چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ نے پنجاب اسمبلی اپوزیشن چیمبرز میں رہنماؤں سے ملاقات کی، کارکنوں کو متحرک کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عالیہ حمزہ نے ممبر سازی مہم چلانے ،پارٹی دفاتر کھولنے کی ہدایت کردی۔انہوں نے ماہ رمضان کے دوران اور عید کے بعد کی سرگرمیوں سے متعلق بھی ہدایات جاری کیں۔کوثر جاوید، اسد عباس، علی رضا، شاہنواز بٹر اور دیگر نے ملاقات کی۔