ٹریفک روانی، ویلنگ روکنے کے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے : وقاص نذیر
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک نے وطن سے محبت اور جذبہٓ خدمت کے اظہار کے طور پر ٹریفک پولیس کی تمام عمارتوں، دفاتر اور گاڑیوں پر سبز پرچم لگانے کی ہدایت جاری کر دی۔ ڈی آئی جی محمد وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ تمام افسران سرکاری بلڈنگز اور وہیکلز پر پرچم آویزاں کرنے کو یقینی بنائیں۔ صوبہ بھر میں جشنِ آزادی کی تقریبات کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے گی۔ ون ویلنگ، ہلڑ بازی، زگ زیگ ڈرائیونگ اور ریسنگ کرنے والوں کے خلاف خصوصی اقدامات کئے جائیں گے جبکہ سائلنسر اتارنے والوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا