انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے کو آئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق، امریکی ڈالر 8 پیسے سستا ہوگیا ہے۔
انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 278.05 روپے تھی، جو آج 277.97 روپے پر بند ہوئی۔ماہرین کے مطابق یہ کمی عالمی مالیاتی مارکیٹوں میں امریکی کرنسی کے دباؤ اور مقامی سطح پر روپے کی قدر میں استحکام کے باعث دیکھنے کو ملی۔ اس کے علاوہ، ملک میں بیرونی سرمایہ کاری اور درآمدات میں کمی کی وجہ سے بھی روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔ڈالر کی قیمت میں اس کمی سے مقامی مارکیٹوں میں روپے کی قدر مستحکم ہونے کے آثار ہیں، جو کہ ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت قدم ہو سکتا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ رجحان جاری رہا تو آئندہ دنوں میں مزید استحکام آ سکتا ہے۔