برطانیہ میں خالص سونے سے بنا ٹوائلٹ چوری ہوگیا

   لندن (آئی این پی )انگلینڈ کے کانٹی آکسفورڈ شائر کے بلینہیم پیلس سے چوروں نے خالص سونے سے بنا ٹوائلٹ چوری کر لیا۔ جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں ایک ارب ستر کروڑ روپے بنتی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق چوروں نے 98کلو گرام وزنی سونے کا ٹوائلٹ 5منٹ کے اندر چوری کیا۔ چوری کے الزام میں 3ملزموں کو عدالت میں پیش کیا گیا جنہوں نے جرم ماننے سے انکار کردیا۔ٹوائلٹ کو 2019 میں ایک نمائش کے دوران چرایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان ہتھوڑوں سے محل کے دروازے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور ٹوائلٹ چرا کا ساتھ لے گئے۔