24 قیراط خالص سونے سے مزین شہری کا عالیشان گھر

 لاہور(نیٹ نیوز)بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے ایک شخص کی غربت سے دولت تک کی کہانی نے انٹرنیٹ کو حیرت میں ڈال دیا، سونے سے مزین عالیشان گھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔بھارتی معروف سوشل میڈیا کنٹینٹ کریئیٹر پریام سرسوت نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اس شخص کے عالیشان محل نما گھر کا دورہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ویڈیو کے منظر عام پر آتے ہی صارفین دنگ رہ گئے کیونکہ یہ محل صرف شاہانہ نہیں بلکہ اس کا ہر کونا 24 قیراط خالص سونے سے مزین ہے، یہاں تک کہ بجلی کے ساکٹ بھی۔محل کے گیٹ کھلتے ہی لگڑری گاڑیوں کا شاندار ذخیرہ نظر آتا ہے، جس میں  1936ء کی مرسڈیز، ایک وولوو EV، لینڈ روور ڈیفنڈر اور بی ایم ڈبلیو ایف 7 شامل ہیں، گھر کے مالک نے بتایا کہ وہ کوشش کرتے ہیں کہ اندور میں جو بھی نئی گاڑی آئے، سب سے پہلے وہی خریدیں۔