بہاولپور(آئی این پی ) صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں ہوٹل کی چیکنگ کے دوران پولیس سب انسپکٹر کی جانب سے شہری کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے نوٹس پر متعلقہ پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے ملازمت سے معطل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے اہلکار کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا ہے، جبکہ محکمانہ تادیبی کارروائی کیلئے چارج شیٹ جاری کردی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ بہاولپور کے ایک نجی ہوٹل میں پیش آیا، جہاں پولیس اہلکار تصدیقی عمل اور چیکنگ کیلئے پہنچے تھے۔ اس دوران لاری اڈہ پولیس چوکی کے انچارج سب انسپکٹر اویس ارشد پر ایک شہری کو تھپڑ مارنے اور مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا