صدر آصف زرداری سے پارلیمانی وفد کی ملاقات‘شکایات کے انبار

صدر سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی ملاقات‘سیاسی صورتحال‘صوبے میں پارٹی کو درپیش مسائل سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی

لاہور(سپیشل رپورٹر‘مانیٹرنگ ڈیسک)صدر آصف علی زرداری سے لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی‘ملاقات میں سیاسی صورتحال اور صوبے میں پارٹی کے مسائل سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی‘صدر مملکت سے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی وفد نے بھی ملاقات کی‘وفد نے ملاقات کے دوران شکایات کے انبار لگا دیئے