جارح مزاج بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی نئی گرل فرینڈ کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، جو سوشل میڈیا پر کافی دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ ویڈیو جام نگر ایئرپورٹ کی ہے، جہاں ہاردک پانڈیا اپنی ماڈل گرل فرینڈ ماہیکا شرما اور ساتھی کرکٹر روہت شرما کے ساتھ پہنچے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پانڈیا اور ماہیکا شرما آرام سے ایئرپورٹ پر موجود ہیں اور روہت شرما کا انتظار کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا نے جولائی 2024 میں اپنی سابقہ بیوی نتاشہ سے طلاق لے لی تھی اور اکتوبر 2025 میں اپنے تعلقات کو عوامی سطح پر ماہیکا شرما کے ساتھ ظاہر کیا تھا۔
کرکٹ کے میدان میں بھی ہاردک پانڈیا حال ہی میں وجے ہزارے ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں، جہاں انہوں نے ایک اوور میں 5 چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 34 رنز بنائے اور خبروں کی زینت بنے۔سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر مختلف قسم کے ردعمل دیے ہیں، کچھ نے ہاردک کے تعلقات کی حمایت کی ہے جبکہ کچھ نے ان پر تنقید بھی کی ہے۔