وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت کی جانب سے چھوڑے گئے کھنڈرات پر عمارتیں بننا شروع ہو گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب اہم معاملات میں پاکستان کا مؤقف مؤثر طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے اور ملک 2026 میں عزت و فخر کے ساتھ داخل ہو رہا ہے۔وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے بھی کہا کہ ڈپلومیٹک اور دیگر فورمز پر پاکستان کے بارے میں جو مثبت الفاظ بیان کیے گئے، وہ پاکستان کی جیت ہے۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے بھی خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو موجودہ پالیسی اور آرمی چیف کی قیادت کی وجہ سے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔