بالی وڈ ڈائریکٹر راکیش روشن خواجہ سرا سے الجھ پڑے، شادی کی تقریب میں ہنگامہ

بالی وڈ ڈائریکٹر راکیش روشن خواجہ سرا سے الجھ پڑے، شادی کی تقریب میں ہنگامہ

بالی وڈ کے سینئر ڈائریکٹر راکیش روشن اپنے بھتیجے ایشان روشن کی شادی کی تقریب کے دوران خواجہ سرا سے الجھ پڑے۔

یہ واقعہ ممبئی میں ہوئی شادی کی تقریب میں پیش آیا، جس میں خاندان کے دیگر افراد اور میڈیا بھی موجود تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق، شادی کا ماحول خوشی بھرا تھا لیکن اس دوران راکیش روشن اور ایک خواجہ سرا کے درمیان تکرار ہوئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے سے بحث کر رہے ہیں اور جواب دے رہے ہیں۔

بعد ازاں راکیش روشن نے اپنے بھتیجے ایشان روشن کے ساتھ میڈیا کے سامنے تصاویر بنوائیں اور واقعے کو ختم کر دیا۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے مختلف تبصرے کیے، جن میں کچھ نے راکیش روشن کے ردعمل پر سوال اٹھایا اور کچھ نے طنزیہ انداز میں کمنٹ کیا۔واضح رہے کہ ایشان روشن نے اپنی طویل عرصے کی ساتھی ایشوریا سے شادی کی، جس میں خاندان کے تمام افراد نے شرکت کی۔