نیٹ میٹرنگ کی نئی درخواستیں روکنے پر نیپرا کا نوٹس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بجلی کمپنیوں میں نیٹ میٹرنگ کی نئی درخواستوں کی رجسٹریشن روکنے پر نیپرا نے نوٹس لیتے ہوئے ڈسکوز سے جواب طلب کرلیا، نیپرا نے تمام ڈسکوز سے نیٹ میٹرنگ سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں، نیپرا نے کیالیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کو احکامات جاری کردئیے۔ نیپرا نے اپنے بیان میں کہا کہ نیٹ میٹرنگ کی درخواستیں روکنا قوانین کی خلاف ورزی ہے، تمام ڈسکوز 3 دنوں میں تفصیلات فراہم کریں۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ڈسکوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس معاملے کو موسٹ ارجنٹ کے طور پر لیں۔ نیپرا نیٹ میٹرنگ کے نئے صارفین کیلئے ریگولیشنز جاری کرچکا ہے، نیپرا نے نئی ریگولیشنز کے حوالے سے ایک ماہ میں تجاویز طلب کی گئی ہیں۔