کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروباری دن مندی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جس کی وجہ سے کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
پاکستان میں 25 دسمبر کی عام تعطیل کے بعد کاروباری ہفتے کے چوتھے دن، اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے کو ملی۔ مارکیٹ کا آغاز 2381 پوائنٹس کی بڑی کمی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 111,033 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس کے بعد مارکیٹ میں مسلسل مندی کا رجحان رہا اور انڈیکس مزید 893، 1327، 2326، اور 2413 پوائنٹس تک گرا، جس سے مجموعی طور پر 1991 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔اس مندی کے سبب کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار اور ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی سطحیں کھو بیٹھا۔
دن کے اختتام پر انڈیکس 110,423 پوائنٹس پر بند ہوا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پی ایس ایکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، جس کے نتیجے میں انڈیکس نے ایک لاکھ 10 ہزار سے لے کر ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس تک کی سطحیں بحال کی تھیں۔ تاہم، آج کی مندی نے ان سطحوں کو دوبارہ نیچے دھکیل دیا ہے۔ ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ یہ مندی عالمی مالیاتی حالات اور ملکی اقتصادی عدم استحکام کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔