اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق، 2024 کے 11 مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاری میں 11.58 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جو کہ 2.05 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔
یہ اضافہ 2023 کے اسی دورانیے میں 1.84 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے مقابلے میں 21.34 کروڑ ڈالر کا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملکی نجی شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری 23 فیصد بڑھ کر 2.25 ارب ڈالر تک پہنچی۔ اس کے علاوہ، براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 31 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں نجی شعبے میں براہ راست سرمایہ کاری کی آمد 46 فیصد بڑھ کر 3.41 ارب ڈالر ہوگئی۔دوسری طرف، 2024 کے دوران اسٹاک مارکیٹ سے 10.77 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری نکالی گئی، جس کا اوسط ماہانہ نکاس 98 لاکھ ڈالر رہا۔ اسی طرح، ملکی سرکاری شعبے سے بھی 2024 کے گیارہ مہینوں میں 19.86 کروڑ ڈالر نکالے گئے، جس کا اوسط ماہانہ نکاس 1.8 کروڑ ڈالر تھا۔