ٹریفک بہائو میں خلل : رکاوٹوں کو ہٹانے کا حکم

 تجاوزات ،ٹریفک میں خلل اورغیرقانونی پارکنگ سٹینڈز کے خلاف کومبنگ آپریشنز شروع 
لاہور(کرائم رپورٹر)تجاوزات،ٹریفک میں خلل اور غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کیخلاف ٹریفک کومبنگ آپریشنز کیا گیا۔ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کا ٹریفک بہائو میں خلل کا باعث بننے والی رکاوٹوں کو ہٹانے کا حکم دیدیا، اطہر وحید کے حکم پر انکروچمنٹ کومبنگ آپریشنز شروع کر دیا گیا ۔ابتدائی مرحلے میں تجاوزات قائم کرنیوالوں کوآگاہی اور وارننگ دینے کی ہدایت کی۔سی ٹی او لا ہو ر اطہر وحید نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر میونسپل کارپوریشن کے عملہ کو ساتھ ملاکر گرینڈ آپریشنز کیے جائیں، آگاہی اور وارننگ کے باوجود تجاوزات قائم کرنیوالے کسی معافی کے مستحق نہیں۔