پاکستانی ریئلٹی شو کی مقبول جوڑی اسرا عائشہ اور زیب خان نے نکاح کر لیا

دونوں نے سوشل میڈیا پر نکاح کی خوبصورت تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کے مقبول ریئلٹی شو سے شہرت حاصل کرنے والی اسرا عائشہ نے ساتھی کنٹسٹنٹ و اداکار زیب خان سے نکاح کر لیا۔نکاح کی تقریب میں اسرا عائشہ سفید اور سنہرے لباس میں نظر آئیں جبکہ زیب خان نے بھی اسی رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔ دونوں نے اپنی شادی کا اعلان قرآن پاک کی آیت کے ترجمے ’اور ہم نے تمہیں جوڑوں میں پیدا کیا‘ کے ساتھ کیا۔دونوں نے سوشل میڈیا پر نکاح کی خوبصورت تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔