بھارت: زیادتی کے بعد قتل کی گئی 8 سالہ بچی کی لاش برآمد

   نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں کڑی نگرانی والے آرمی کوارٹرز سے 8سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے کنٹونمنٹ ایریا میں واقع آرمی کوارٹروں سے 8سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی۔ بچی کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا۔ ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی پیرکی شام سخت نگرانی والے علاقے سے لاپتا ہوئی تھی جس کی تلاش جاری تھی۔ بچی کی لاش شنکر وہاڑ ملٹری اسٹیشن میں ایک خالی گھر سے برآمد ہوئی۔ بچی سے زیادتی اور قتل کے الزام میں 19سالہ پڑوسی کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کو سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔