بانی پی ٹی آئی کو جیل سے رہا کیا جانا چاہئے:ٹرمپ کے مشیر

   واشنگٹن (آئی این پی )نومنتخب امریکی صدر کے نامزد مشیر نامزد مشیر برائے اسپیشل مشن رچرڈ گرینل نے کہا ہے  پاکستان کے سابق وزیراعظم بانی پی ٹی آئی کو جیل سے رہا کیا جانا چاہیے۔ رچرڈ گرینل نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں  کہا ہے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرو، عجیب وغریب بیان سے میتھیو ملر بھی یہی کہنا چاہ رہے تھے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔ عقل وفہم رکھنے والے غیر روایتی سیاستدان، کاروباری لوگ ملک بہتر چلا سکتے ہیں، اسی لئے میں چاہتا ہوں بانی پی ٹی آئی کو جیل سے رہا کیا جائے۔  بانی پی ٹی آئی پر صدرٹرمپ کی طرح کرپشن کے بہت سے جھوٹے الزامات ہیں، بانی پی ٹی آئی کو بھی پاکستان کی حکمران جماعت نے جیل میں ڈالا، وہ وزیراعظم کیلئے انتخاب لڑنا چاہتے ہیں تو عوام کو فیصلہ کرنے دینا چاہیے