ڈائریکٹوریٹ جنرل مذہبی تعلیم اور سوسائٹی رجسٹریشن ترمیمی ایکٹ کے تحت دینی مدارس کو قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی حکومت نے مدارس رجسٹریشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس لانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق آرڈیننس جاری کریں گے۔صدارتی آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن اور صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقاتوں میں کیا گیا۔مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق آرڈیننس پر جمعیت علمائے اسلام سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز نے اتفاق کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے نئے آرڈیننس میں ڈائریکٹوریٹ جنرل مذہبی تعلیم اور سوسائٹی رجسٹریشن ترمیمی ایکٹ کے تحت مدارس کو قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔