بلدیاتی نمائندوں کی کارکردگی پر مبنی مقابلے فروغ پانے چاہئیں:بلاول بھٹو

بلدیاتی نمائندوں کی کارکردگی پر مبنی مقابلے فروغ پانے چاہئیں:بلاول بھٹو

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ماضی میں سندھ کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں کا سلوک کیا گیا، تاہم بعض پالیسیوں پر اختلافات کے باوجود پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔

نوڈیرو میں صاف ستھرا لاڑکانہ اور روزگار اسکیم پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے بڑے منصوبے شروع کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "20 لاکھ گھروں پر مشتمل پیپلز ہاؤسنگ اسکیم دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔"انہوں نے مزید بتایا کہ نوڈیرو اور رتوڈیرو میں خواتین کو گھروں کے مالکانہ حقوق دیے گئے ہیں، اور ان گھروں کی تعمیر کے دوران ایک لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں۔ بلاول نے امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ آئندہ ایک سے دو سال کے اندر مکمل ہوجائے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کے درمیان کارکردگی کی بنیاد پر حوصلہ افزا مقابلے ہونے چاہئیں، تاکہ مقامی سطح پر عوامی خدمت کے جذبے کو فروغ ملے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت دی کہ بہتر کارکردگی دکھانے والے بلدیاتی نمائندوں کو مزید سہولیات اور وسائل فراہم کیے جائیں تاکہ وہ اپنے علاقوں کے عوام کی بہتر خدمت کر سکیں۔بلاول بھٹو کے اس خطاب کو ماہرین سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے تسلسل اور بلدیاتی اداروں کی مضبوطی کے لیے ایک اہم پیغام قرار دے رہے ہیں۔