فورٹ عباس (خصوصی رپورٹ)شہر اور گردونواح میں تیز آندھی سے نظام زندگی متاثر،تیز آندھی کے باعث درخت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، نواحی گا ئوں 211 نائن آر کے قریب درخت گرنے سے نوجوان محمد احمد جاں بحق ہوگیا، حادثہ تیز آندھی کے دوران پیش آیا، علاقہ مکین خوفزدہ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔