لاہور(کرائم رپورٹر) گلبرک کے علاقہ میں ظفر علی روڈ کے قریب درخت گرنے کے باعث ایک شہری جاں بحق ہو گیاپولسی کے مطابق ظفر علی روڈ کے قریب درخت گر گیا، جس کی زد میں آ کر ایک راہگیر زخمی ہو گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیااطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی لاش کو میوہسپتال منتقل کر دیا گیا ہیمتوفی کی شناخت حارث کینام سے ہوئی ہے، قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔