راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما سلمان اکرم راجہ نے اپنے استعفے کے معاملے پر میڈیا سے بات کرنے سے صاف انکار کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں صحافیوں نے سلمان اکرم راجہ سے سوال کیا کہ آپ نے استعفے کا اعلان کیوں کیا اور اس کی کیا وجوہات ہیں؟ اس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وہ اس معاملے پر ابھی کوئی بات نہیں کریں گے اور “نو کمنٹس” کا جواب دیا۔واضح رہے کہ سلمان اکرم راجہ نے پہلے بھی ٹویٹ کے ذریعے استعفے کا اعلان کیا تھا، لیکن اس سے قبل بھی ایک بار انہوں نے استعفے کا اعلان کیا اور بعد میں واپس لے لیا تھا۔سلمان اکرم راجہ کی اس خاموشی اور غیر واضح رویے نے سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے کہ وہ استعفے کے معاملے پر مزید وضاحت دینے سے گریز کر رہے ہیں۔