ایران کی بندرگاہ پر خوفناک دھماکا؛ 500 سے زائد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ

ایران کی بندرگاہ پر خوفناک دھماکا؛ 500 سے زائد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ

ایران کی رجائی بندرگاہ پر ہونے والے زوردار دھماکے میں 500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 4 کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق دھماکا بندرگاہ سے منسلک ایک دفتر میں ہوا، جس کے بعد بندرگاہ کے ایک حصے میں آگ بھڑک اٹھی۔ جائے وقوعہ پر بڑی تعداد میں فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور ایمبولینسیں پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 500 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ کئی کلومیٹر دور واقع عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور خوف و ہراس پھیل گیا۔ متعدد مقامات پر لوگ گھبرا کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔