ای روزگار 2.0 اور سیالکوٹ ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ کے درمیان معاہدہ

لاہور(خبر نگار)پنجاب آئی ٹی بورڈ کے منصوبے ای روزگار 2.0 اور سیالکوٹ انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے درمیان مفاہمتی یادداشت طے پا گئی جس کے تحت سیالکوٹ انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اداروں میں ای روزگار مراکز قائم کئے جائیں گے تاکہ نوجوانوں کو فری لانسنگ اور کیریئر بلڈنگ کیلئے درکار ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کیا جا سکے۔ ایم او یو پر پی آئی ٹی بی ڈائریکٹر جنرل ای گورننس ساجد لطیف اور ڈائریکٹر سیالکوٹ انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایاز احمد صدیقی نے دستخط کئے۔