لاہور (آئی این پی )وفاقی حکومت نے جسٹس علی باقر نجفی کو قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مقرر کردیا۔وفاقی حکومت نے جسٹس علی باقر نجفی کی بطور قائم مقام چیف جسٹس تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم 25 دسمبر سے 2 جنوری تک نجی دورے پر بیرون ملک جائیں گی، ان کی رخصت کے دوران جسٹس علی باقر نجفی بطور قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ فرائض سرانجام دیں گے۔