دشمن سمجھ لے ہم ان کا جھوٹ ناکام کرنا جانتے ہیں، پاکستان کے عوام اور حکومت اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں
سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی بات انتہائی خطرناک ہے ‘پیپلز پارٹی کے ہوتے سندھ کے پانی پر کوئی ڈاکہ نہیں ڈال سکتا
کراچی(آئی ا ین پی )وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہلگام واقعے پر بھارتی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دیں گے۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا دشمن سمجھ لے ہم ان کا جھوٹ ناکام کرنا جانتے ہیں، پاکستان کے عوام اور حکومت اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے کی بات انتہائی خطرناک ہے لیکن ہم ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔نہری منصوبے پر بات کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا مجھے پہلے دن سے یقین تھا نہریں نہیں بنیں گی، پیپلز پارٹی کے ہوتے ہوئے سندھ کے پانی پر کوئی ڈاکا نہیں ڈال سکتا، جون 2024 میں سندھ حکومت نے ارسا کے سرٹیفکیٹ کو چیلنج کر کے معاملہ مشترکہ مفادات کونسل(سی سی آئی) میں اٹھایا تھا۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کی 8 جولائی کی میٹنگ یا ایوانِ صدر کا کوئی ٹویٹ ہمارے لیے تشویش کا باعث نہیں کیونکہ منظوری کا مینڈیٹ صرف باہمی رضامندی سے ممکن ہے۔