لاہور(آئی این پی)حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے پہلگام واقعہ بھارتی حکومت اور ایجنسیز کا منصوبہ ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عرفان صدیقی نے کہا کہ بھارت کا ماضی ہے، جب کوئی مہمان آتا ہے تو یہ ایسا پروپیگنڈا کرتے ہیں ، پہلگام کا واقعہ بھارتی حکومت اور ایجنسیوں کا منصوبہ ہے، مقبوضہ کشمیر میں ہونے والا واقعہ فالس فلیگ ہے۔حکومتی سینیٹر نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کی زمینوں پر قبضہ کیا، انہیں قتل کیا، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرتا چلا آرہا ہے، بھارتی جاسوس ہم نے پکڑے۔ایک سوال کے جواب میں عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت خوف زدہ نہیں، بانی تحریک انصاف اپنے جال میں پھنس چکے ہیں۔