لاہور(نیٹ نیوز )ترکیہ کے شہر کیل کِیٹ نے ایک بڑے پیمانے پر لوبیا پکا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔مقامی حکام اور منتظمین نے 22 اگست کو تقریباً 1807 گیلن یعنی تقریباً 6840 لیٹر بیکڈ بینز تیار کیے جو تقریباً 15 ہزار کین کے برابر مقدار بنتی ہے۔اس ریکارڈ کے لیے Kelkit Chamber of Commerce and Industry، Gümü?hane Governorship اور Kelkit Municipality نے مشترکہ طور پر انتظام کیا۔کیل کِیٹ کی مقامی خاص سوغات Kelkit ?eker Fasulyesi ہے، جو علاقے میں پیدا ہونے والی لوبیا کی ایک معروف قسم سمجھی جاتی ہے۔