لاہور(خصوصی رپورٹ)انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کے بعد محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کم کارکردگی دکھانے والے سرکاری کالجز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ بورڈ ایوریج سے کم نتائج دینے والے کالجز، سربراہان اور اساتذہ کی نشاندہی کی جائے گی، جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پنجاب بھر کے سرکاری کالجز کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا تفصیلی ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔تمام ڈائریکٹوریٹس سے کالجز کے نتائج کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی، جس کے بعد بورڈ ایوریج سے کم نتائج دینے والے سرکاری کالجز کی نشاندہی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق کم نتائج دینے والے کالج سربراہان اور متعلقہ اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے، جبکہ نتائج کی وجوہات بھی معلوم کی جائیں گی۔دوسری جانب محکمہ ہائر ایجوکیشن حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال سرکاری کالجز کے نتائج گزشتہ برسوں کی نسبت بہتر رہے ہیں۔ڈی پیآئی کالجز کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری کالجز کے طلبہ نے رواں سال مختلف کیٹیگریز میں 29 پوزیشنز بھی حاصل کی ہیں۔زل