نیب کی ابتدائی انکوائری میں چیف ایگزیکٹیو ، سی ایس ڈی، ڈائریکٹر کمرشل ذمے دار قرار ‘چیئرمین نیب کو اسی ہفتے بریفنگ دی جائے گی
لاہور(آن لائن)لیسکو میں کروڑوں روپے اوور بلنگ پر نیب لاہور نے تحقیقات مکمل کر لی ہیں جس میں لیسکو کے سی ای او سمیت دیگر افسران کا ذمہ دارقراردیاگیا ہے۔نیب لاہور کی رپورٹ چیئرمین نیب کو پیش کی جائے گی۔نیب ذرائع کے مطابق لیسکو نے صارفین کو 2024ء میں کروڑوں روپے کے اضافی بل دیے تھے۔ابتدائی انکوائری میں چیف ایگزیکٹیو لیسکو، سی ایس ڈی، ڈائریکٹر کمرشل ذمے دار قرار دیے گئے ہیں۔چیئرمین نیب کو اسی ہفتے اس معاملے پر بریفنگ دی جائے گی۔بجلی کی اوور بلنگ کے ذمے داران لیسکو افسروں کے خلاف بڑی کارروائی کا امکان ہے۔دوسری جانب لیسکو حکام نے کہا نیب حکام کو اوور بلنگ پر تمام ڈیٹا فراہم کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ کسی قسم کی تاخیر نہیں کی گئی، جب بھی بلایا گیا افسران پیش ہوئے ہیں