مذہب فحش اور نازیبا گفتگو کی اجازت نہیں دیتا، سٹیج پر اس نوعیت کا مواد پیش کیا جا رہا ہے
لاہور (شوبز ڈیسک) اسٹیج کے معروف اداکار افتخار ٹھاکر نے اسٹیج فنکاروں کو اسٹیج پر کام چھوڑنے اور اپنی روحانی زندگی پر توجہ دینے کا مشورہ دے دیا۔ اپنے طویل کیریئر کے دوران انہوں نے اسٹیج کی دنیا میں فنکاروں کے عروج و زوال کے ساتھ ساتھ مالی مشکلات اور دیگر مسائل بھی دیکھے ہیں۔افتخار ٹھاکر نے اسٹیج فنکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اسٹیج پر کام کرنا چھوڑ دیں۔ان کا کہنا ہے کہ مذہب فحش اور نازیبا گفتگو کی اجازت نہیں دیتا، جبکہ اسٹیج پر اس نوعیت کا مواد پیش کیا جا رہا ہے۔اداکار نے کہا ہے کہ ڈاکٹر اسرار احمد بھی اس حوالے سے بات کر چکے ہیں، اس لیے فنکاروں کو اسٹیج چھوڑ کر اپنی روحانی زندگی پر توجہ دینی چاہیے۔