ڈرامہ ’’سب تو سوہنیا‘‘ پیش، مدھو اور ماریہ خان کی پرفارمنس پر ہاؤس فل شوز
عارف والا(شوبز ڈیسک) لکی تھیٹرمیں گزشتہ شب پیش کیا جانے والا میوزیکل اینڈ کامیڈی اسٹیج ڈرامہ ’’سب تو سوہنیا‘‘ شائقین کی بھرپور توجہ اور پسندیدگی حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ فلم سٹارمدھو ، بِلّا شیخوپوریا اور ڈانسنگ کوئین ماریہ خان کی شاندار پرفارمنس سے مزین اس ڈرامے کے شوز ہاؤس فل رہے، جبکہ فنکاروں کی دلکش اداکاری اور رقص نے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔ڈرامے کی نمایاں کاسٹ میں سردار جمال، سویرا ملتانی، مثال چوہدری، مہک علی، شاہد ریڈی، عرفان احمد، مرزا جٹ، بگّا جی، عامر شہزاد، اور منّا 41 شامل ہیں۔ تمام فنکاروں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے ڈرامے کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ڈرامے کی خاص بات مدھو کے دل فریب رقص اور ڈانسنگ کوئین ماریا خان کے دلکش ڈانس اسٹیپس رہے، جنہوں نے شائقین کے دل موہ لیے۔ فنکاروں کی بہترین پرفارمنس پر حاضرین نے بھرپور داد دی اور ڈرامے کو خوب سراہا۔’’سب تو سوہنیا‘‘ کے چیئرمین پروڈیوسر شاہد چوہدری، پروڈیوسر ارمان علی، جبکہ تحریر و ہدایات سردار جمال کی ہیں۔ ڈرامے کی کامیابی نے لکی تھیٹر عارف والا میں شائقین کی دلچسپی اور اسٹیج فنکاروں کی مقبولیت کو مزید نمایاں کیا ہے۔واضح رہے نیامیوزیکل اینڈ کامیڈی اسٹیج ڈرامہ جمعہ 23 اکتوبر2026کوپیش کیاگیا۔