دوسرے فنکار مجھ سے اپنی زندگی کو نجی رکھنا سیکھیں: مہوش حیات

 نجی زندگی کو محدود انداز میں شیئر کرنا غیر ضروری تنازعات سے بچنے کا ایک طریقہ بھی ہے:اداکارہ کی گفتگو
کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ مہوش حیات نے اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے دیگر فنکاروں کو بھی سوشل میڈیا سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا۔ان کا کہنا ہے کہ نجی زندگی کو محدود انداز میں شیئر کرنا غیر ضروری تنازعات سے بچنے کا ایک طریقہ بھی ہے۔ ایک پروگرام کے دوران انہوں نے نوجوان فنکاروں کو بھی اس حوالے سے اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پوسٹس کرنے کا کبھی شوق نہیں رہا اور میں اپنی نجی زندگی کو نجی ہی رکھنا پسند کرتی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ دوسرے فنکار بھی میرے اس طرزِ عمل سے سیکھ سکتے ہیں۔ان کے مطابق ایک فنکار کی شخصیت میں وقار اور تجسس کا عنصر برقرار رہنا چاہیے، اس لیے انسٹاگرام پر اپنی زندگی کے ہر پہلو کو ضرورت سے زیادہ شیئر کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔مہوش حیات نے مشورہ دیا کہ زندگی کے کچھ معاملات اپنے تک محدود رکھیں اور روزمرہ پیش آنے والی ہر بات سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں۔