عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ پاپرازی پر برہم: "پلیز مجھے اکیلا چھوڑ دو"

عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ پاپرازی پر برہم:

بالی ووڈ کے مشہور اداکار عامر خان نے اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کے لیے پاپرازیوں پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔

ذرائع کے مطابق، عامر خان نے 60 برس کی عمر میں اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کے ساتھ تعلق کا اعلان کیا اور انہیں متعارف کروایا۔ عامر نے واضح کیا تھا کہ گوری شہرت یا میڈیا کی توجہ کی خواہاں نہیں ہیں، تاہم شہر میں ان کی موجودگی پر فوٹوگرافرز کا پیچھا انہیں ناراض کر دیتا ہے۔حال ہی میں ایک وائرل ویڈیو میں گوری سپراٹ کو چہل قدمی کے دوران یہ کہتے سنا جا سکتا ہے: "ارے مجھے اکیلا چھوڑ دو، میں بس واک پر جا رہی ہوں۔" اس سے پہلے بھی عامر اور گوری کو ایئرپورٹ پر دیکھا گیا، جہاں پاپرازی کیمروں نے ان کے مختصر رومانوی لمحات کی تصاویر وائرل کیں۔

عامر خان نے حالیہ پوڈکاسٹ میں بتایا کہ شادی نہ کرنے کا فیصلہ انہوں نے اپنی زندگی میں گوری کے آنے کے بعد بدلا۔ انہوں نے کہا کہ "گوری مجھے اس وقت ملی جب میں سمجھ بیٹھا تھا کہ اب میری عمر گزر چکی ہے، میں نے تھراپی شروع کی تھی اور وہاں سے سیکھا کہ پہلے خود سے محبت کرنی چاہیے، تبھی آپ دوسروں کو سچ میں محبت دے سکتے ہیں۔"