عامر خان اتوار کو تیسری بار دلہن بنیں گے، گوری سپراٹ سے شادی کی تیاریاں جاری

عامر خان اتوار کو تیسری بار دلہن بنیں گے، گوری سپراٹ سے شادی کی تیاریاں جاری

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ سے 5 جولائی کو ایک سادہ اور نجی تقریب میں شادی کریں گے۔

ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی سیریز کی اسکریننگ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ شادی ان کے گھر پر ہوگی، جس میں صرف دونوں خاندانوں کے افراد اور چند قریبی دوست شریک ہوں گے۔عامر خان نے کہا، "5 جولائی ہمارے لیے بہت خاص دن ہے۔ ہم گھر پر ہی ایک مختصر گھریلو تقریب کا اہتمام کر رہے ہیں۔ آپ سب سے ہماری نئی زندگی اور خوشیوں کے لیے دعاؤں کی درخواست ہے۔"میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تقریب میں عامر خان اور گوری سپراٹ کی سابقہ شادیوں سے ہونے والے تمام بچے بھی شریک ہوں گے، جبکہ کسی شاندار استقبالیہ (ریسپشن) کا منصوبہ نہیں بنایا گیا۔

واضح رہے کہ یہ عامر خان کی تیسری شادی ہوگی۔ اس سے قبل انہوں نے 1986 میں رینا دتہ اور 2005 میں فلم ساز کرن راؤ سے شادی کی تھی، تاہم دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں۔رپورٹس کے مطابق عامر خان اور گوری سپراٹ کی پہلی ملاقات تقریباً 25 برس قبل ہوئی تھی۔ بعد ازاں دوبارہ رابطہ ہونے پر دونوں کی دوستی محبت میں بدل گئی، جبکہ عامر خان نے گزشتہ سال اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر گوری سپراٹ کو باضابطہ طور پر اپنی گرل فرینڈ کے طور پر متعارف کرایا تھا۔