جی ایچ کیو حملہ کیس: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وکلاء کی ملاقات کی اجازت

جی ایچ کیو حملہ کیس: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وکلاء کی ملاقات کی اجازت

راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بانی چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے دو وکلاء کی ملاقات کی درخواست منظور کر دی ہے۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ وکلاء فیصل ملک اور حسنین سنبل کو آج جمعرات اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے واضح کیا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں وکلاء کی کلائنٹ سے مشاورت آئینی اور قانونی تقاضا ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ ملاقات کروانے کے بعد کل جمعہ عمل درآمد رپورٹ پیش کریں۔ دونوں وکلاء کو عدالتی آرڈر فراہم کر دیا گیا ہے اور آج ہی ملاقات عمل میں لائی جائے گی۔