پیکا ایکٹ کیس: یوٹیوبر اقرا کنول اور اریب کی عبوری ضمانت کنفرم

پیکا ایکٹ کیس: یوٹیوبر اقرا کنول اور اریب کی عبوری ضمانت کنفرم

لاہور: سیشن کورٹ نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں یوٹیوبر اقرا کنول اور ان کے شوہر اریب کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران اقرا کنول اور اریب عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم جاری کر دیا۔واضح رہے کہ اسی مبینہ آن لائن جوا ایپ پروموشن کیس میں یوٹیوبر عروب جتوئی کی ضمانت پہلے ہی منظور کی جا چکی ہے۔یاد رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے اقرا کنول اور اریب کے خلاف آن لائن جوا ایپ کی مبینہ تشہیر کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔