اوسلو میں دستی بم دھماکا، 13 سالہ لڑ کے سمیت تین افراد گرفتار

اوسلو (آئی این پی)ناروے کے دارالحکومت اوسلو کے علاقہ بشلٹ میں  دستی بم د ھماکے  سے تعلق کے شبہ میں ایک 13سالہ لڑکے سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ناروے پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا نہ ہی کسی کے زخمی  ہونے کی اطلاعات ملیں ہیں۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کے  مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری جائے وقوع پہنچی جس کے بعد موقعے سے ایک 13 سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے،