نارووال میں بیٹی سے زیادتی کرنے والے بدبخت باپ کے نیفے میں پسٹل چل گیا، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

نارووال میں بیٹی سے زیادتی کرنے والے بدبخت باپ کے نیفے میں پسٹل چل گیا، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

نارووال میں ایک ہولناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں اپنی سگی بیٹی سے زیادتی کرنے والا ایک بد بخت باپ اپنی انجام کو پہنچ گیا۔

یہ شخص اپنی بیٹی کے ساتھ زیادتی کرتا تھا، جسے ماں نے دیکھ لیا اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ابتدائی میڈیکل چیک اپ سے ثابت ہو گیا کہ بیٹی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی، اور دوران گرفتاری ملزم نے اپنے نیفے سے پسٹل نکالنے کی کوشش کی۔ اس دوران پسٹل چل گیا اور بدبخت باپ زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔