نیویارک(آئی این پی )ایلون مسک کی کار ساز کمپنی ٹیسلا کا منافع رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران 37 فیصد کی نمایاں کمی کے ساتھ 1.4 ارب ڈالر رہا۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیسلا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منافع میں کمی کی وجوہات میں ری سٹرکچرنگ اخراجات میں اضافہ اور ریگولیٹری کریڈٹس سے آمدن میں کمی شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کی آمدن 12 فیصد بڑھ کر 28.1 ارب ڈالر رہی تاہم آپریٹنگ اخراجات 50 فیصد بڑھ کر 3.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئے جس کی بڑی وجہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پر زیادہ خرچ بتایا گیا ہے۔ٹیسلا نے اپنے بیان میں کہا کہ اگرچہ کمپنی کو تجارتی پالیسیوں، ٹیرف اور مالیاتی اقدامات سے قلیل مدتی غیر یقینی صورت حال کا سامنا ہے مگر وہ مستقبل میں ٹرانسپورٹ، انرجی اور روبوٹکس کے شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری کر رہی ہے