وزیراعظم کی 27 اکتوبر کو کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منانے کی ہدایت

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم نے 27 اکتوبر کو کشمیر پر بھارتی غیر قانونی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اس دن پورے ملک میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے  یوم سیاہ کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا جائے گا اور بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف عالمی برادری کو آگاہ کرنے کے لیے بھرپور مہم چلائی جائے گی۔