اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر التوا مقدمات میں تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔عدالت عظمی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے اصلاحات اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی منصوبہ شروع کیا، جس کے نتیجے میں 2015 میں زیرِ التوا مقدمات 25 ہزار 686 سے بڑھ کر 2024 میں 60 ہزار 446 تک پہنچ گئے تھے۔اکتوبر 2024 میں عہدہ سنبھالنے والے چیف جسٹس نے مقدمات میں کمی کو اولین ترجیح قرار دیا، جس کے بعد جوڈیشل ریفارم ایکشن پلان کے تحت عدالتی نظام کی جدیدیت اور شفافیت پر توجہ دی گئی