لیسکو کا زیر التواء کیسز پر بائی ڈائریکشنل سمارٹ میٹرز کا اجراء

صارفین نے نومبر ، دسمبر میں نیٹ میٹرنگ کنکشن کیلئے ڈیمانڈ نوٹسز جمع کروائے تھے 
لاہور (خصوصی رپورٹ)نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت زیر التواء کیسز پر پیشرفت ، لیسکو نے تین ماہ سے زیرالتواء کیسز پر بائی ڈائریکشنل سمارٹ میٹرز کا اجراء  کر دیا۔تفصیلات کے مطابق لیسکو نے بائی ڈائریکشنل تھری فیز سمارٹ میٹرز کی بنیاد پر میٹریل جاری کیا ہے۔ واضح رہے کہ صارفین نے نومبر اور دسمبر میں نیٹ میٹرنگ کنکشن کے لیے ڈیمانڈ نوٹسز جمع کروائے تھے تاہم وزارت پاور ڈویڑن کی ہدایات کی روشنی میں تمام میٹریل ریلیز ڈویڑن اور سرکلز میں روک لیے گئے تھے۔وفاقی وزیر پاور ڈویڑن سردار اویس لغاری کی ہدایات پر کنکشن لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہو ئے لیسکو نے ابتدائی طور پر تھری فیز بائی ڈائریکشنل میٹرز کا اجرا کر دیا، تاہم ایچ ٹی اور ایل ٹی میٹرز کی قلت کی وجہ سے بڑے کنکشنز کا میٹریل ابھی جاری نہیں کیا جا سکا۔